سفر کربلا 💔
نو محرم
دشتَ کربل میں امام عالی حسین کے جواں سال بیٹے ۔۔
حضرت علی اکبر کو کربلا میں ۔۔
بنی ہاشم کا پہلا شہید کہا گیا ہے۔۔
علی اکبر نے امام عالی حسینؑ سے ۔۔
میدان میں جانے کی اجازت مانگی۔۔
جب علی اکبر میدان کی طرف بڑھے ۔۔
تیغ حیدری لشکر یزید پر بجلی کی طرح وار کرتی ہے ۔۔ کوئی ادھر تو کوئی ادھر بھاگ کھڑا ہوتا ہے ۔۔
صورتحال بے قابو ہوتی دیکھ کر مرۃ بن منقذ نے ۔۔
دھوکے سے ایک نیزہ علی اکبر کے سینے پر مارا ۔۔
جس کا پھل جگر میں اتر گیا۔۔
آپ زین سے زمین پر آ گئے۔۔
امام عالی حسین علی اکبر کے پاس پہنچے ۔۔
اپنے رخسار بیٹے کے رخسار پر رکھ دیئے۔۔
جواں بیٹے کے سینے سے برچھی نکالنے کا منظر ۔۔
ایسا قیامت خیز تھا ۔۔
کہ کربل کی ہواوں کی سنسناہٹ بھی ۔۔
بین کرتی سنائی دی ۔۔
Safar e Karbala 💔
سفر جاری ہے ۔۔
No comments:
Post a Comment