Friday, July 21, 2023

بارش کے اعداد و شمار:

 

بارش کے اعداد و شمار:

گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف مقامات میں ریکارڈ کی گئی بارش کے اعداد و شمار:
سرجانی ٹاؤن: 42 ملی میٹر
نیو کراچی: 41 ملی میٹر
نارتھ کراچی: 40 ملی میٹر
بحریہ ٹاؤن: 40 ملی میٹر
صائمہ عرابین ولاز: 30 ملی میٹر
شہر قائد کے شمال اور مشرق میں طاقتور ٹھنڈرسٹورم تشکیل پائے اور شہر بھر میں شدید کالی گھٹائیں دیکھی اور گھن گرج سنی گئی لیکن بدقسمتی سے شہر کے وسطی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں خاطر خواہ بارش نہ ہوسکی اور اس سے زیادہ ہمارے بس میں کچھ نہیں ہے۔ہمارا کام یہ ہے کہ موسمی پیرامیٹرز کا مشاہدہ کرنے کے بعد ٹھنڈر سٹورم کی سرگرمیوں کی پیشن گوئی کرنا اور وہ آج شدت کے ساتھ ہوئی لیکن آگے بارش برسانا اللہ پاک کی ذات کا کام ہے جو تمام پیرامیٹرز سازگار ہونے کے باوجود بھی نہ ہوسکی۔تمام لوگوں کو تنقید کا حق ہے!
موجودہ سسٹم اس وقت بحیرہ عرب میں سائکلونک سرکیولیشن کی صورت میں موجود ہے جس کے تحت سندھ میں اس وقت بڑے پیمانے پر بادلوں کا راج ہے اور اکثر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔اگر کوئی خاطر خواہ تھنڈرسٹورم شہر کے نزدیک تشکیل پاتا ہے تو آگاہ کریں گے۔کل کے حوالے سے مشاہدہ صبح کی صورتحال دیکھ کر شائع کر دیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment