Wednesday, July 26, 2023

*پریس ریلیز*



 *پریس ریلیز*

8، 9 اور 10 محرم الحرام 1445 ہجری کے لیے ٹریفک کے انتظامات
8، 9 اور 10 محرم الحرام۔1445ھ کو محرم الحرام کے جلو س اور ٹریفک کے متبادل روٹ سے متعلق تفصیل درج ذیل ہے۔
1) *8 محرم الحرام۔1445* ھ*(27جولائی 2023)* کو1330بجے ایک مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر مندرجہ ذیل راستوں سے ہو تا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پرپہنچے گا اور اختتام پذیر ہو گا۔
*روٹ:* نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ، بارہ امام، الطاف حسین روڈ(پرانا نیپئر روڈ)، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ۔
2) *9 محرم الحرام۔ 1445ھ**(28 جولائی2023)* کو9بجے شیعہ علماء کا جلوس لیاقت آبا امام بارگاہ مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا اور پھر نشتر پار ک تقریبا1200بجے پہنچے گا، جہاں مرکزی مجلس ہوگی اور پھر یہ جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر مندرجہ ذیل راستوں سے ہو تا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔
*روٹ:* نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر،دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ۔
3) *0 1 محرم الحرام۔1445 ھ**(29 جولائی2023)* کو 0730 تا 0900 بجے نشتر پارک میں ایک بڑی مجلس منعقد ہو گی اور بعد از مجلس مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا اور مندرجہ ذیل راستوں سے ہو تا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔
*روٹ:* نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ۔
4) جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگاشہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار(بہادر یار جنگ روڈ)، کوسٹ گارڈ، انکل سریاچوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
5) تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل تک پہنچ سکے
6) تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد سے جانب ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طر ف موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اوریہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈشاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل سے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکیں گی۔
7) اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی، اسے نیو ایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی۔ البتہ یہ گاڑیاں جیل فلائی اوور کے نیچے سے، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پرجا سکیں گی۔
😎
وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
9) وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے وہ براستہ شاہراہ فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
10) ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
11). ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہے ماسوائے ان گاڑیوں کے جن کی Wind Screenپر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔ جلوس میں شامل ہونے کیلئے اسٹیکر والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی۔
(12 تمام ٹریفک جوکہ گارڈن (چڑیا گھر) کی طرف سے آغا خان روڈ کی طرف آئے گی اس ٹریفک کو آغا خان روڈ، انکل سریا ہسپتال تک جانے کی اجازت ہو گی، ان تمام ٹریفک کو ہولی فیملی ہسپتال اور جوبلی چوک کی جانب بھیجا جائیگا جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب جا سکیں گی۔
*(15) راستہ برائے شرکا ء جلوس*
.i ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ، البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش
.ii لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش
.iii سو سائٹی لائٹ سگنل تا نمائش
.iv گلستان جوہر و گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش
ڈائیورژن کے مقامات
.i تین ہٹی
.ii لسبیلہ
.iii لو لین چوک
.iv کے ایم سی ورکشاپ
.v لی مارکیٹ
.vi جناح برج
vii۔ ماڑیپور روڈ
.viii آغا خان جماعت خانہ
.ix تاج پشاوری ہوٹل (کھارادر)
.x آتما رام پریتم داس روڈ
.xi آغاخان سوئم روڈ، انکل سریا ہاسپٹل
.xii گرومندر
.xiii جمشید روڈ
.xiv سوسائٹی لائٹ سگنل
xv جیل فلائی اوور
xvi شارع لیاقت
.xvii عبداللہ ہارون روڈ
xviii ایم آر کیانی روڈ
xix ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ
xx میر کرم علی ٹالپر روڈ
xxi منسفیلڈ اسٹریٹ (طاہری مسجد)
نوٹ: کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر آنے، جانے اور گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی


No comments:

Post a Comment